Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1404

Chapter on Prostration of Recitation

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Prostration of Recitation

Zujajat al-Masabih 1404Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1606
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا کہ سورہ ص لکھ رہا ہوں جب میں (خواب ہی میں) آیت سجدہ تک پہنچا اور اس کو لکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دوات اور قلم اور جو چیزیں میرے سامنے تھیں سب سجدہ میں گر گئیں، ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اپنا یہ خواب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے بیان کیا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سمجھا کہ اس میں حق تعالیٰ کی طرف سے، ہم کو سجدہ تلاوت کرنے کی تعلیم ہو رہی ہے اس لئے اس کے بعد سے سورہ ص کے آیت سجدہ پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سجدہ تلاوت کیا کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1040 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 1040

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: جامع الآثار میں لکھا ہے: اس حدیث شریف کے الفاظ ”فَلَمْ يَزَلْ يَسْجُدُ بِهَا“ (حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سورہ ص کے سجدہ تلاوت کو ہمیشہ ادا فرماتے تھے) واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سورہ ص کے اس سجدہ تلاوت کو ہمیشہ ادا کرنا، اور اس کو کسی وقت بھی ترک نہ کرنا اس سے ثابت ہے کہ سورہ ص کا سجدہ تلاوت بھی واجب ہے (یہ فتح القدیر میں مذکور ہے)۔