Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1407

Chapter on Prostration of Recitation

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Prostration of Recitation

Zujajat al-Masabih 1407Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1609
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ایک صحابی (یعنی ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ جیسا کہ دار قطنی نے اپنی علل میں اس نام کی صراحت کی ہے) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آج کی رات سو رہا تھا خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں، نماز میں میں نے (سورہ ص کی آیت سجدہ کو پڑھ کر) سجدہ کیا (اور اس آیت سجدہ کو سن کر) درخت نے بھی میرے ساتھ سجدہ کیا اور میں نے درخت کو سجدہ کی حالت میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا:۔ اے اللہ اس سجدہ کی وجہ سے اپنے پاس میرے لئے اجر وثواب لکھ دیجئے اور اس سجدہ کی وجہ سے میرے (کبیرہ) گناہ معاف کر دیجئے اور اس سجدہ کی وجہ سے (اس اجر وثواب کو) میرے لئے اپنے پاس ذخیرہ بنا دیجئے اور مجھ سے اس سجدۂ تلاوت کو ایسا ہی قبول فرمائیے جیسے آپ نے داؤد علیہ السلام کے سجدہ کو قبول فرمایا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ خواب سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد سورۂ ص کی آیت سجدہ کو تلاوت فرما کر آپ نے بھی سجدہ ادا فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ فرمانے سے یہ سجدہ ہم پر بھی واجب ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہی دعا پڑھتے ہوئے سنا جو درخت نے پڑھی تھی اور جس کو اس دن صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تھا۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے) البتہ ابن ماجہ نے ”وَاجْعَلْهَا لِيْ عِنْدَكَ ذُخْرًا“ تک روایت کی ہے۔

[Narrated by Tirmidhi and Ibn Majah, except that they did not mention the phrase: "Accept it from me as You accepted it from Your servant Dawud"]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 579 (unverified) 98% confidence · Validation similarity: 0.746
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1053 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.