Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1571

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1571Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1808
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص فجر کی دو رکعت سنت پڑھ کر جانور اور گدھے کی طرح زمین پر لوٹا کرتا ہے اس سے اس کی کیا غرض ہے (اگر اس سے وہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان فصل پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس طرح فصل کرنے کی ضرورت نہیں) فجر کی سنت کے ختم پر اس کا سلام پھیرنا خود فصل ہے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)