اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1807
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ نے دیکھا کہ ایک شخص دو رکعت
سنت فجر پڑھ کر کروٹ لیٹ گیا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس شخص کو کیا ہوا ہے، نافع نے کہا
کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ سے عرض کیا کہ یہ شخص کروٹ لیٹ کے فجر کے فرض اور سنت کے درمیان
فصل پیدا کر رہا ہے، اس پر ابن عمرؓ نے فرمایا کہ سلام پھیرنا (سنت اور فرض کے درمیان خود فصل ہے)
اس سے بہتر اور کیا فصل چاہئے (اس کو لیٹ کر فصل کرنے کی ضرورت نہیں) اس کی روایت امام محمد
نے کی ہے، اور فرمایا ہے کہ ہم ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قول پر عمل کرتے ہیں اور یہی قول امام ابو حنیفہ
رحمہ اللہ کا ہے اور انہوں نے فرمایا ہے کہ فجر کے سنت اور فرض کے درمیان لیٹنے کی ضرورت نہیں۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(اس حدیث کی سند صحیح ہے۔)