Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1729

Chapter on Voluntary Prayers

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Voluntary Prayers

Zujajat al-Masabih 1729Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1994
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس طرح ہم کو قرآن کے سورتوں کی تعلیم دیتے تھے اسی طرح تمام جائز امور میں استخارہ کرنے کی تعلیم دیتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی شخص جب کسی ایسے اہم کام کرنے کا ارادہ کرے (جو کبھی کبھی ہوتا ہو، مثلاً سفر، نکاح اور تعمیر وغیرہ اور اس کام کے کرنے یا نہ کرنے میں اس کو تردّد ہو، اور کوئی صحیح رائے قائم نہیں ہورہی ہو، اور اس کام کے انجام کا خیر یا شر ہونا سمجھ میں نہ آرہا ہو) تو اس کو (اس طرح استخارہ کرنا چاہئے کہ) پہلے وہ دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے ادا کرے اور (پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ “ پڑھے اور ان دو رکعتوں کے ادا کرنے کے بعد اس طرح دعا کرے: اے اللہ! میں آپ کے علم کے وسیلے سے آپ سے خیر مانگتا ہوں اور آپ کی قدرت کے وسیلے سے آپ سے قدرت مانگتا ہوں اور آپ کے فضل عظیم کو آپ سے مانگتا ہوں کیونکہ آپ (جو چاہیں) کر سکتے ہیں اور میں نہیں کر سکتا اور آپ جانتے ہیں اور میں نہیں جانتا اور آپ تو تمام غیب کی باتوں کے جاننے والے ہیں، اے اللہ! اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ معاملہ (جو معاملہ درپیش ہو اس کو ذہن و دل میں لے آئیں) میرے دین میری معاش اور انجام کار کے لحاظ سے میرے لئے خیر اور بہتر ہے تو پھر آپ اس کو میرے حق میں مقدر فرما دیجئے اور اس کو میرے لئے آسان کر دیجئے اور اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام (کام کو اپنے ذہن و دل میں لے آئیں) میرے دین و دنیا اور میری معاش اور انجام کے لحاظ سے میرے حق میں برا اور شر ہے تو پھر آپ اسے مجھ سے پھیر دیجئے اور مجھے بھی اس سے پھیر دیجئے اور جو کچھ میرے حق میں بہتر ہے وہ جہاں بھی ہو اسے میرے لئے مہیا کر دیجئے پھر اس سے راضی کر دیجئے اور مطمئن کر دیجئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جہاں جہاں ”الامر“، یعنی کام کا لفظ آیا ہے وہاں اپنے مقصد کی نیت کرے یا زبان سے اپنے مقصد کو بیان کرے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)

Arabic quotation in the English source

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ؛ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي، أَوْ قَالَ: عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ. وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي أَوْ قَالَ: فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي بِهِ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1166 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6382 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7390 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1323 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 1323

Confidence and text similarity are not editorial verification.