Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1778

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جمعہ کے فضائل کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1778Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
3/2053-2055۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم (دنیا میں) سب سے پیچھے آئے اور قیامت کے دن سب سے پہلے (اس طرح ہوں گے) کہ قبروں سے سب سے پہلے اٹھائے جائیں گے اور سب سے پہلے پل صراط پر سے گزر جائیں گے اور سب امتوں سے پہلے ہمارا فیصلہ ہوگا۔ انتظار کی تکلیف نہیں اٹھانا پڑے گا اور پھر جنت میں داخل ہونے میں سب امتوں سے پہلے، ہم داخل جنت ہوں گے) ہاں یہ سچ ہے کہ اہل کتاب کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہم کو ان کے بعد کتاب عطا ہوئی۔ (کتاب کے پہلے دینے میں کوئی شرف کی بات نہیں ہے) نفس کتاب کے دینے میں ہم اور وہ مشترک ہیں، مگر قابل غور بات یہ ہے کہ ہماری کتاب ان کے کتابوں کی ناسخ ہے اور ان کے زمانے میں ان سے جو جو فضیحتیں ہوئی ہیں، ان کو ہماری کتاب ظاہر کرنے والی ہے اور ان پر جو جو عذاب آیا ان کو ظاہر کی ہے اس لحاظ سے، ہم کو ان سے عبرت لینے کا موقع حاصل ہے اور ان کی سزاؤں سے نصیحت لینے کا بھی موقع ملتا ہے، ان کے حالات سنا کر ہم کو ادب دیا گیا ہے، اس لحاظ سے بھی، ہمارا آخر میں آنا باعث شرف ہے بجملہ اہل کتاب کی کوتاہیوں کے ایک یہ بھی ہے کہ عبادت کرنے کے لئے کوئی خاص دن مقرر کرنا تھا) ان کو جمعہ کا دن مقرر کر کے دیا گیا (مگر اس جمعہ کے دن کی ان کو کچھ قدر نہ ہوئی) وہ جمعہ کے لینے میں اختلاف کر کے جمعہ کو قبول نہیں کئے (اپنی ٹھہرائی ہوئی مصلحتوں سے یہود نے شنبہ کو عبادت کے لئے اختیار کیا اور نصاریٰ نے اتوار کو۔) خدا کا شکر ہے کہ اللہ نے، ہم کو جمعہ کے دن کے اختیار کرنے کی ہدایت فرمائی، ہم جمعہ کو اختیار کئے اور اس دن کے لحاظ سے اہل کتاب ہم سے پیچھے ہوگئے۔ یہود (شنبہ کے دن کو اختیار کر کے) ایک دن پیچھے ہوگئے اور نصاریٰ (اتوار کو اختیار کر کے) دو دن پیچھے ہوگئے (یہ جمعہ کی نعمت ہم کو اور دوسرے دینی نعمتوں کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مبارک سے حاصل ہوئی)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

Allah the Almighty says: “By the promised Day and by the witness and what is witnessed.” (Qur’an 85:2-3)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 876 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 855a (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1354 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 1354

Confidence and text similarity are not editorial verification.