اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2218
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ (یوں تو نیک اعمال خواہ کسی مہینہ میں ہوں اللہ تعالیٰ کو نہایت محبوب
ہیں) مگر ذی الحجہ کے پہلے دہے میں جو نیک اعمال کئے جاتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کو جیسے محبوب ہیں اور
دنوں کے اعمال ایسے محبوب نہیں ہیں (اس سے آپ کو اندازہ لگے گا کہ ان دنوں کے نیک اعمال اللہ
تعالیٰ کو کس قدر محبوب ہیں کہ دسویں ذی الحجہ کے سوا کہ اس دن کا روزہ تو حرام ہے باقی) نویں تک کا
ہر روزہ ثواب میں ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں شب بیداری کا ثواب شب
قدر کی شب بیداری کے ثواب کے برابر ہے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 758 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1728 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.