Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2078

(جس شخص پر موت کے آثار و علامات ظاہر ہوگئے ہیں اور یقین ہوگیا ہو کہ یہ شخص

In this book

Current reading

Funerals

(جس شخص پر موت کے آثار و علامات ظاہر ہوگئے ہیں اور یقین ہوگیا ہو کہ یہ شخص

Zujajat al-Masabih 2078Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2413
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب مسلمان کی روح اس کے جسم سے نکلتی ہے تو دو فرشتے اس روح کو لے کر آسمان کی طرف چڑھتے ہیں (اور کئی فرشتے بھی اس روح کے ساتھ رہتے ہیں) اس حدیث کی راوی جو حضرت حماد ہیں وہ اپنی روایت میں ذکر کئے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ مسلمان کی روح میں خوشبو رہتی ہے، اور مشک کی طرح سے وہ مہکتی رہتی ہے، اس روح کو لے جانے والے فرشتے جب اس کو آسمانوں میں لے جاتے ہیں تو ہر آسمان کے فرشتے کہتے ہیں کہ زمین سے آئی ہوئی اس پاک روح میں ماشاء اللہ کیا خوشبو ہے، اے روح تجھ پر اور تیرے اس جسم پر کہ جس میں تو تھی اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں! (دنیا میں تو نے خدا کی اطاعت کرتے ہوئے کیسی اچھی زندگی بسر کی ہے) پھر اس کے بعد فرشتے اس روح کو اللہ کے سامنے پیش کرتے ہیں (تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر رحمتیں نازل ہوتی ہیں) پھر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوتا ہے کہ اس پاک روح کو برزخ کی مدت پوری ہونے تک عِلِّیِّیْن میں رکھو (تا کہ وہاں راحت وآرام پاتی رہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کافر کی روح اس کے جسم سے نکلتی ہے، حضرت حماد جو اس حدیث کے راوی ہیں وہ اپنی روایت میں ذکر کئے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ کافر کی روح میں (کفر وشرک کی وجہ سے) بدبو رہتی ہے (اور اس پر لعنت برستی رہتی ہے، اس روح کو لے جانے والے فرشتے جب اس کو آسمان دنیا کے دروازے تک لے جاتے ہیں تو آسمان کے فرشتے کہتے ہیں کہ زمین سے آئی ہوئی اس خبیث روح میں (کفر وشرک کی وجہ سے) نعوذ باللہ کیا بدبو ہے (اللہ تعالیٰ اس روح پر ایسے غضبناک رہیں گے کہ خود کچھ ارشاد نہیں فرمائیں گے، فرشتوں کے ذریعہ سے کہا جائے گا اس خبیث روح کو برزخ کی مدت پوری ہونے تک سِجِّین میں رکھو (تا کہ وہاں قبر کے عذاب میں مبتلا رہے) (راوی کہتے ہیں) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمائے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کافر کی روح کی بدبو کا ذکر فرمائے (تو آپ پر کشف ہوگیا اور کافر کے روح کی بدبو آپ کو آنے لگی اس لئے) آپ اپنی مبارک ناک پر کپڑا رکھ لئے اور حضرت ابو ہریرہ بھی اسی طرح اپنی ناک پر کپڑا رکھ کر (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناک پر کپڑا رکھنے کو۔) بتلائے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2872 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.