اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2443
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب جنازہ لے کر چلو تو جلدی جلدی قدم بڑھا کر لے چلو (مگر
ایسا نہ دوڑو کہ جنازہ کو ڈولہ میں حرکت ہونے لگے، جلدی جلدی اس لئے لے جاؤ کہ) اگر میت نیک
اور صالح ہے تو اس کے لئے راحت و آرام کا جو سامان تیار ہے، میت کو وہاں جلد پہنچا دینا بہتر ہے
اور اگر میت ایسی نہیں ہے (بلکہ بد ہے اور بدی میں اس کی عمر گزری ہے۔) تو سمجھو کہ ایک بدبودار
مردہ ہے جلد سے جلد اس کو کندھوں سے اتار دینا نہایت مناسب ہے۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Qur’an-related source paragraphs
Allah the Almighty says: "And do not pray [the funeral prayer, O Muhammad], over any of them who has died—ever." (Qur'an 9:84)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1315 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 944a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.