اردو
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرمائے ہیں کہ (جب تم کہیں
بیٹھے ہوئے ہوں اور جنازہ آ رہا ہو یا جنازہ سامنے سے گزر رہا ہو تو اس کے متعلق) رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم پہلے ہم کو حکم دے تھے کہ جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے ہو جائیں، ہم ایسا ہی کیا کرتے
تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہم بعد میں دیکھے کہ جنازہ آتا ہوا (دیکھ کر) بیٹھے ہوئے رہتے
تھے اور ہم کو بھی بیٹھے ہوئے رہنے کا حکم دیتے تھے۔
اس کی روایت امام احمد اور امام طحاوی نے کی ہے۔
اور امام مالک اور ابوداؤد کی روایت میں بھی ایسا ہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم جنازہ آتا ہوا دیکھ کر پہلے کھڑے رہتے تھے پھر بعد میں آپ کی عادت شریفہ یہ رہی کہ
جنازہ آتا ہوا دیکھ کر بیٹھے رہتے تھے۔
اور امام محمد رحمہ اللہ کی روایت میں بھی ایسا ہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم جنازہ آتا ہوا دیکھ کر پہلے کھڑے ہو جایا کرتے تھے، پھر بعد میں آپ کی عادت شریفہ یہ رہی کہ
آپ جنازہ آتا ہوا دیکھ کر بیٹھے رہتے تھے۔ امام محمد اسی طرح روایت کر کے فرمائے ہیں کہ: ہم اسی
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3175 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
حدیث کو لئے ہیں اور اسی پر ہمارا عمل درآمد ہے کہ جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے نہیں ہونا چاہئے، بیٹھے ہوئے رہنا چاہئے، جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑا رہنا پہلے کا عمل ہے، پھر بعد میں اس کو چھوڑ دیا گیا اور اس پر عمل نہ رہا، اس لئے جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑا رہنا منسوخ ہے اور ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے۔ فتح القدیر میں لکھا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے قول پر فتویٰ ہے، رد المحتار میں بھی شرح المنیہ کے حوالے سے ایسا ہی لکھا ہے۔