Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2100

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2100Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2448
محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم ایک جگہ تشریف فرما تھے، ان دونوں حضرات کے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو حضرت حسن بن علی جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور حضرت ابن عباس جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے بلکہ بیٹھے ہوئے ہی رہے، (حضرت ابن عباس کو بیٹھا ہوا دیکھ کر) حضرت حسن بن علی ارشاد فرمائے: ابن عباس آپ کیوں کھڑے نہیں ہوئے، کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہودی کا جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے ہوگئے تھے (یہ تو مسلمان کا جنازہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کر کے آپ کو ضرور کھڑا رہنا چاہئے تھا) تو حضرت ابن عباس فرمائے: آپ جو فرمائے ہیں وہ بالکل سچ ہے (یہودی کا جنازہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کھڑے ہوئے تھے وہ پہلے کا واقعہ ہے) پھر (بعد میں جنازہ آتا ہوا دیکھ کر) حضور (کھڑے نہیں ہوا کرتے تھے) بیٹھے ہوئے ہی رہتے تھے۔ (۳۱ اس سے معلوم ہوا کہ جنازہ آتا ہوا دیکھ کر کھڑے رہنا منسوخ ہوگیا)۔ اس حدیث کی روایت نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1922 (unverified) 50% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1697 (unverified) 25% confidence

Mishkat (candidate) 1697

Confidence and text similarity are not editorial verification.