اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2609
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد
فرمائے ہیں کہ جو شخص اپنے مال کی زکات ادا نہ کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس مال کو سانپ
بنا کر اس کی گردن میں لپٹا دیں گے۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دلیل میں اس آیت کو تلاوت
فرمائے: ”وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ“ (پ:4،ع:18، سورہ آل عمران، آیت
نمبر:180) (اس کا ترجمہ حدیث نمبر: (6/2606) میں ابھی گزر چکا ہے)۔
اس حدیث کی روایت ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3012 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1784 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.