Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2232

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2232Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2608
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس کسی نے زکات ادا کئے بغیر مال جمع کر کے رکھا ہو تو اس کا وہ مال قیامت کے دن گنجا اور زہر بھرا سانپ بن جائے گا اور وہ شخص اس سے بھاگے گا اور سانپ اس کا تعاقب کرتا رہے گا (یہاں تک کہ اس کو پا لے گا اور اس شخص کا یہ حال ہوگا کہ) وہ اپنی انگلیوں کو خود آپ چبا لے گا (جیسا کہ لوگوں کی عادت ہے کہ سانپ وغیرہ سے خوف اور دہشت کے وقت اپنی انگلیاں آپ چبا لیا کرتے ہیں)۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1785 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 1785

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حدیث شریف میں انگلیوں کے چبائے جانے کا جو ذکر ہے، اس کے تعلق سے اشعۃ اللمعات میں کہا ہے کہ مال کے جمع اور خرچ کرنے میں ہاتھ کی انگلیوں ہی کو دخل ہوتا ہے۔12