اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2769
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ تمہارا اپنے (مسلمان) بھائی سے مسکراتے ہوئے (ملنا) صدقہ ہے
(یعنی اس پر ثواب ملتا ہے) اور تمہارا نیک کاموں کی تلقین کرنا (بھی) صدقہ ہے، اور تمہارا برائی سے
منع کرنا (بھی) صدقہ ہے، اور تمہارا کسی راہ بھولے ہوئے شخص کو راہ دکھانا (بھی) تمہارے لئے
صدقہ ہے اور تمہارا کسی نابینا یا کمزور بینائی والے شخص کی رہبری کرنا (بھی) تمہارے لئے صدقہ ہے
اور تمہارا راستے سے پتھر، کانٹا، ہڈی (اور اسی قسم کی تکلیف دہ چیزوں) کا ہٹا دینا (بھی) تمہارے لئے
صدقہ ہے اور اپنے ڈول سے اپنے (مسلمان) بھائی کے ڈول میں پانی بھر دینا (بھی) تمہارے
لئے صدقہ ہے (یعنی ان تمام کاموں پر صدقہ کے جیسا ثواب ملتا ہے)۔
اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1956 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1911 (unverified) 94% confidence
Mishkat (candidate) 1911
Confidence and text similarity are not editorial verification.