Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2463

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں جن سے روزہ کو بچانا ضروری ہے

Zujajat al-Masabih 2463Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2888
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رمضان میں (کبھی ایسا بھی اتفاق ہوتا کہ) جنابت کی حالت میں اور یہ (حالت جنابت) احتلام کی وجہ سے نہ ہوتی (بلکہ جماع کی وجہ سے ہوتی) پس آپ غسل فرماتے اور روزہ رکھ لیتے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1925 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1109a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جماع کی وجہ سے صبح صادق کے بعد غسل کیا جا سکتا ہے تو اگر احتلام کی وجہ سے غسل کی حاجت ہو جائے تو اس میں بطریق اولیٰ صبح صادق کے بعد غسل کرنا درست ہوگا، بلکہ اگر روزہ کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے بھی روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ (فتاویٰ عالمگیری)12 اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر جب صبح صادق کے بعد غسل کرے تو اس کا روزہ درست ہوگا، روزہ خواہ فرض ہو، یا نفل اور نہ تو اس پر قضاء لازم آئے گی نہ اور کوئی چیز۔12