Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 25

کتاب ایمان کے بیان میں

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

کتاب ایمان کے بیان میں

Zujajat al-Masabih 25Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 28
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے گواہی دی کہ (1) اللہ واحد کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ (2) محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور یہ کہ (3) عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور اس کے رسول اور اس کی بندی کے فرزند ہیں اور اس کا کلمہ ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے مریم علیہا السلام تک پہنچایا تھا اور اس کی طرف سے ایک جان ہیں اور (4) جنت اور دوزخ حق ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کر لیں گے، اگرچہ عمل اس کا کچھ بھی رہا ہو۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3435 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 28b (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ”كلمة الله“ اس لئے کہا کہ کلمہ كُنْ کے کہنے سے بغیر والد کے پیدا ہوئے۔12