اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2991
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ام المومنین حضرت حفصہ اور ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس تشریف لائے تو
اس وقت دونوں روزے سے تھیں پھر آپ باہر تشریف لے گئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پھر جب
واپس (دوبارہ گھر) لوٹے تو ملاحظہ فرمایا کہ دونوں کھانا کھا رہی ہیں (یہ دیکھ کر) آپ نے فرمایا کہ
تم دونوں (آج) روزہ سے نہ تھیں؟ دونوں نے جواب دیا: کیوں نہیں (ہم دونوں روزہ سے تھیں)
لیکن ہم کو یہ کھانا جو تحفۃً آ گیا تھا پسند آ گیا اور ہم نے اس کو کھالیا (یہ سن کر) آپ نے دونوں سے
ارشاد فرمایا: آج کے روزہ کے بدلہ کسی اور دن روزہ رکھو۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: "Ibn al-Qattan said, etc." This is mentioned in ‘Umdat al-Qari.
Note 1
(۱) قوله : قال ابن القطان إلخ : كذا في عمدة القاري».
Note 1
اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔