Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2565

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2565Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3037
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ قرآن کو (لفظ اور معنی کے ساتھ) پڑھنا سیکھو پھر اس کی تلاوت ہمیشہ جاری رکھو (اور اس کے احکام پر عمل کرتے جاؤ) کیونکہ جس نے قرآن کو سیکھا پھر پڑھا اور تہجد میں اس کو پڑھتا رہا اس کی مثال چمڑے کی اس تھیلی کی طرح ہے جس میں مشک بھرا ہوا ہو اور اس کی خوشبو مکان کے گوشہ گوشہ میں پہنچ جاتی ہے (یعنی اس کی برکت پڑھنے اور سننے والوں کو حاصل ہو جاتی ہے) اور اس شخص کی مثال جس نے قرآن کو سیکھا اور اس کو سینہ میں لئے سوتا رہا (یعنی نہ تو خود ورد کرتا ہے اور نہ دوسروں کو سکھاتا ہے اور نہ اس پر عمل کرتا ہے) اس تھیلی جیسی ہے جس میں مشک تو بھرا ہوا ہو لیکن اس کا منہ باندھ دیا گیا ہو۔ اس کی روایت ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 217 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2876 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.