Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2570

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2570Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3043
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہے کہ:۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ قرآن کا ماہر (جو قرآن کے حفظ و تجوید میں مہارت رکھتا ہو اور قرآن کے احکام کا عالم ہو اور ان پر پوری طرح عمل کرنے والا ہو تو اس کا حشر) ان مقرب اور معزز فرشتوں کے ساتھ ہوگا جو لوح محفوظ سے کتب الٰہیہ کو لکھتے ہیں اور وہ شخص جو قرآن کو (عدم مہارت کی وجہ سے دشواری کے ساتھ) دوہرا دوہرا کر رک رک کر پڑھتا ہے تو اس کو دو اجر ملتے ہیں۔ (قرآن کی تلاوت کا بھی اجر اور پڑھنے کی مشقت کا بھی اجر اس فضیلت سے مشقت سے قرآن پڑھنے والے کی دلجوئی مقصود ہے تاکہ وہ قرآن کے سیکھنے میں کم ہمت نہ ہو۔ یوں تو ماہر بالقرآن کی فضیلت ظاہر ہے کہ اس کا حشر ملائکہ مقربین انبیاء اور مرسلین اور صحابہ کرام کے ساتھ ہوگا)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4937 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 798a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.