اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3052
معاذ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ
وسلم نے جو ارشاد فرمایا ہے کہ ہے جو شخص قرآن پڑھے اور اس کے احکام پر عمل کرے تو قیامت کے
روز اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا۔ جس کی روشنی آفتاب کی روشنی سے بہتر ہوگی۔ جب کہ
یہ فرض کر لیا جائے کہ آفتاب تمہارے گھروں میں روشن ہو۔ پھر بھی تم سمجھ لو کہ (جب ماں باپ کا یہ
مرتبہ ہوگا) تو اس شخص کا کیا مرتبہ ہوگا جس نے قرآن پر عمل کیا۔
اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1453 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2139 (unverified) 92% confidence
Mishkat (candidate) 2139
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے ”مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ“ جو قرآن پڑھے۔ اس بارے میں صاحب مرقات نے ابن حجر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ یہاں قَرَأَ الْقُرْآنَ سے مراد حفظ قرآن ہے اس سے حافظ قرآن کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔