Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2626

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2626Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3102
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی کو اتنی طاقت ہے کہ وہ روزانہ قرآن کی ایک ہزار آیتیں پڑھ لیا کرے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ کون ہے جو ہر روز قرآن کی ایک ہزار آیتیں پڑھ سکے؟ یعنی ہم میں سے کوئی اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: کیا تم میں سے کوئی اتنی طاقت نہیں رکھتا وہ کہ وہ روزانہ سورہ ”أَلْهٰكُمُ التَّكَاثُرُ“ پڑھنے کا ثواب (یعنی ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب) ایک ہزار آیتوں کی تلاوت کے برابر ہے۔ اس حدیث کی روایت بیہقی نے کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu'ab al-Iman]

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ سورہ ”أَلْهٰكُمُ التَّكَاثُرُ“ کو ایک مرتبہ پڑھنے سے ایک ہزار آیتوں کے پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورہ میں آخرت کی ترغیب اور دنیا کی بے رغبتی کی تاکید مذکور ہے اور یہ قرآن کے چھ (6) اہم مقاصد میں سے ایک اہم مقصد ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ یہ راز ہیں جو بجز شارع علیہ الصلاۃ والسلام کے کسی پر منکشف نہیں اس لئے قیاس کو اس میں دخل نہیں ہے۔ یہ مرقات سے ماخوذ ہے۔12