Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2708

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2708Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3196
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: مسلمان کی دعا، اپنے مسلمان بھائی (کی بھلائی یا دفع شر کے لئے) اس کے غیاب میں دعا کرنے والے کے سر کے پاس ایک فرشتہ (اللہ تعالیٰ) کی جانب سے مقرر کیا جاتا ہے اور جب کبھی ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی بھلائی کے لئے (غیاب میں) (دعائے خیر کرتا ہے تو وہ فرشتہ آمین کہتا جاتا ہے اور دعا کرنے والے کے لئے کہتا ہے) کہ: تمہیں بھی یہی بھلائی نصیب ہو۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2733a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے ارشاد ہوا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان بھائی کے لئے غیاب میں دعا کرنا اللہ تعالیٰ کو اس قدر پسند ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو مقرر کر دیتے ہیں۔ جو دعا کرنے والے کے لئے دعا کرتا رہتا ہے۔12