Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2710

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2710Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3198
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ: پانچ دعائیں ایسی ہیں جو یقیناً قبول کی جاتی ہیں: 1۔ مظلوم کی دعاء جب تک کہ وہ ظالم سے انصاف نہ پالے۔ 2۔ حاجی کی دعاء جب تک کہ وہ حج سے واپس نہ ہو جائے۔ 3۔ مجاہد کی دعاء جب تک کہ وہ جہاد سے فارغ نہ ہو جائے۔ 4۔ بیمار کی دعاء جب تک کہ وہ (بیماری سے) صحت یاب نہ ہو جائے (یا اس بیماری میں انتقال نہ کر جائے)۔ 5۔ ایک مسلمان بھائی کی غائبانہ اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لئے (یہ فرما کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا: ان (پانچوں) دعاؤں میں جلد قبول ہونے والی دعاء وہ ہے جو ایک مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے لئے غائبانہ کرے۔ اس کی روایت بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔

[Narrated by al-Bayhaqi in al-Da'awat al-Kabir]