Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2765

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں سُبحانَ اللہ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

Zujajat al-Masabih 2765Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3258
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: ایک دفعہ موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ: اے میرے پروردگار مجھے کوئی ایسا ذکر بتا دیجئے جس کے ذریعہ سے میں آپ کو یاد کروں یا دعا کروں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہا کرو تو حضرت موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! یہ تو سارے بندے پڑھا کرتے ہیں مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے کہ جو میرے لئے مخصوص ہو اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اے موسیٰ تم پر اس کی اہمیت واضح نہیں ہے یہ وہ کلمہ ہے کہ) اگر ساتوں آسمان اور زمین اور ان کی ساری آبادی میرے سوا ایک پلڑے میں رکھا جائے اور دوسرے پلڑے میں لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کو رکھا جائے تو لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کا پلڑا ان کے مقابلہ میں بھاری ہو جائے گا اور جھک جائے گا۔ اس کی روایت بغوی نے شرح السّنہ میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

Would outweigh them

(1) His statement: "Would outweigh them" – This hadith clearly establishes that "La ilaha illa Allah" is the best remembrance, with no reward greater than its reward. Mirqat al-Mafatih mentions this.

Note 1

قوله

(۱) قوله : لمالت لهن إلخ وهذا الحديث أصرح صريح على أن لا إله إلا الله أفضل الذكر لا ثواب أعظم من ثوابها. قاله في «المرقاة».

Note 1

ف: حاشیہ مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سوال حضرت موسیٰ علی نبینا علیہ الصلاۃ والسلام کو الہام کیا کہ وہ پوچھیں اور رب العزّت اس کا جواب دیں تا کہ اس کلمہ طیّبہ کی عظمت اور اہمیت خواص اور عوام سب پر ظاہر ہو اور سب اس کا ورد ہر وقت اور ہر مقام پر رکھا کریں اس لئے کہ اس کا کہنا آسان ہے اور ثواب عظیم ہے۔12