English
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (ﷺ) said, "Musa (Moses) (peace be upon him) said: 'O Lord, teach me something to remember You with or supplicate You.' Allah said: 'Say, "La ilaha illa Allah."' Musa said: 'O Lord, all Your servants say this. I want something special for me.' Allah said: 'O Musa, if the seven heavens and their inhabitants, and the seven earths, were placed on one side of a scale, and "La ilaha illa Allah" on the other, "La ilaha illa Allah" would outweigh them.'"
العربية
Typed, pending editorial approval
٢٧٦٥ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : «قَالَ مُوسَى عَلَيْهِ الصَّلَاةِ وَالسَّلَامِ: يَا رَبِّ عَلَّمْنِي شَيْئًا أَذْكُرُكَ بِهِ أَوْ أَدْعُوْكَ، فَقَالَ: يَا مُوسَى، قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، كُلُّ عِبَادِكَ يَقُوْلُ هَذَا، إِنَّمَا أُرِيدُ شَيْئًا تَخُصُّنِي بِهِ، قَالَ: يَا مُوسَى، لَوْ أَنَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَعَامِرَهُنَّ غَيْرِي وَالْأَرْضِينَ السَّبْعَ وُضِعْنَ فِي كِفَّةٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ لَمَالَتْ1 بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ. رَوَاهُ الْبَغَوِيُّ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ».
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3258
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: ایک دفعہ موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ: اے
میرے پروردگار مجھے کوئی ایسا ذکر بتا دیجئے جس کے ذریعہ سے میں آپ کو یاد کروں یا دعا کروں۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہا کرو تو حضرت موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے
پروردگار! یہ تو سارے بندے پڑھا کرتے ہیں مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے کہ جو میرے لئے مخصوص ہو
اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اے موسیٰ تم پر اس کی اہمیت واضح نہیں ہے یہ وہ کلمہ ہے کہ) اگر ساتوں
آسمان اور زمین اور ان کی ساری آبادی میرے سوا ایک پلڑے میں رکھا جائے اور دوسرے پلڑے
میں لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کو رکھا جائے تو لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کا پلڑا ان کے مقابلہ میں بھاری ہو جائے گا اور
جھک جائے گا۔
اس کی روایت بغوی نے شرح السّنہ میں کی ہے۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement: "Would outweigh them" – This hadith clearly establishes that "La ilaha illa Allah" is the best remembrance, with no reward greater than its reward. Mirqat al-Mafatih mentions this.
Note 1
(۱) قوله : لمالت لهن إلخ وهذا الحديث أصرح صريح على أن لا إله إلا الله أفضل الذكر لا ثواب أعظم من ثوابها. قاله في «المرقاة».
Note 1
ف: حاشیہ مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ سوال حضرت موسیٰ علی نبینا علیہ الصلاۃ والسلام کو الہام کیا کہ وہ پوچھیں اور رب العزّت اس کا جواب دیں تا کہ اس کلمہ طیّبہ کی عظمت اور اہمیت خواص اور عوام سب پر ظاہر ہو اور سب اس کا ورد ہر وقت اور ہر مقام پر رکھا کریں اس لئے کہ اس کا کہنا آسان ہے اور ثواب عظیم ہے۔12