Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2837

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(یہ باب ان دعاؤں کے بیان میں ہے جو صبح شام اور سوتے وقت پڑھی جائیں)

Zujajat al-Masabih 2837Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3337
عبدالرحمن بن ابی بکرۃ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ: ابا جان! ہر روز صبح اور شام میں آپ کو یہ دعاء تین تین مرتبہ پڑھتے ہوئے سنتا ہوں (اس کی کیا وجہ ہے؟) اللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ ۔ اللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِي سَمْعِي. اللّٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي. لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ ۔ اے اللہ! میرے بدن کو عافیت سے رکھئے اے اللہ! آپ میری سماعت میں عافیت دیجئے (کہ میں احکام شریعت کو سن کر عمل کرنے کے قابل رہوں) الٰہی! مجھے میری بصارت میں عافیت دیجئے (تا کہ میں آپ کی نشانیوں سے عبرت حاصل کر سکوں) آپ اس دعا کو تین بار صبح اور تین بار شام پڑھا کرتے ہیں۔ تو انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (صبح اور شام) ان دعاؤں کو پڑھتے ہوئے سنا ہے تو میں آپ کی سنت کی پیروی کرنا بے حد پسند کرتا ہوں۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 5090 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف کے آخر میں حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے فرزند کو اس دعا کو صبح وشام پابندی کی وجہ دریافت کرنے پر فرمایا کہ مجھے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی بے حد پسند ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعاؤں اور اعمال خیر کے انجام دینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اتباع مقصود ہو، نہ کہ کوئی دنیوی غرض۔ مشکوٰۃ۔