Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2881

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2881Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3394
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر عرض کیا: یارسول اللہ! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں آپ مجھے کچھ توشہ دیدیجئے (یعنی دعاء فرمائیے کہ میرے سفر میں برکت ہو) تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ اور پرہیزگاری نصیب فرمائے (کہ یہ آخرت میں تجھے کام آوے گی) انہوں نے عرض کیا: میرے لئے کچھ اور دعاء فرمائیے! تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تیرے گناہوں کو معاف کرے! انہوں نے پھر درخواست کی اور مزید دعاء فرمائیے میرے باپ اور میری ماں آپ پر سے فدا ہوجائیں تو آپ نے فرمایا: تو جہاں بھی جائے اللہ تعالیٰ تیرے لئے (ہر کام میں) آسانی دے۔ (اور تجھے دین اور دنیا کی بھلائی کی توفیق دے) اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3444 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص بوقت سفر دعاء کی درخواست کرے تو اس طرح دعاء دینی چاہئے: زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى، وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ۔12