اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3395
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی
نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں مجھے (کچھ) نصیحت فرمائیے۔
آپ نے فرمایا: تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ لازم کرلو اور ہر بلند مقام پر (چڑھو تو) اللَّهُ اَكْبَرُ کہا
کرو۔ جب وہ صاحب (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے) رخصت ہونے لگے تو (غیاب میں)
آپ نے یوں دعاء فرمائی: اللَّهُمَّ اطْوِ لَهُ الْبُعْدَ، وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ۔
یا الٰہی! اس کے لئے (سفر کی) دوری کو کم کردے اور اس پر سفر میں آسانی فرما۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3445 (unverified) 96% confidence · Validation similarity: 0.879
Confidence and text similarity are not editorial verification.