Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3000

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3000Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3549Noor 3550Noor 3551
عبدالعزیز، حمید اور یحیی بن ابی اسحاق رحمہم اللہ سے روایت ہے یہ تینوں حضرات نے انس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (حجۃ الوداع کے موقع پر) حج اور عمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حج حج قِران تھا)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔ اور ابوداؤد نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (حجۃ الوداع کے موقع پر) حج اور عمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے کہ آپ اس طرح فرماتے تھے: لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَّحَجًّا! لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَّحَجًّا (یعنی عمرہ اور حج کے لئے حاضر ہوں) اور امام طحاوی اور امام ابویوسف نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ اور نسائی نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (حجۃ الوداع کے موقع پر جب ذوالحلیفہ میں) ظہر کی نماز ادا فرمائی تو حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھ کر لبیک فرمایا۔ اور بزار نے بھی انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1232b (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) Statement on Anas’ Age: Ibn al-Jawzi claimed Anas was too young to understand, but this was refuted in At-Tanqih: He was about 20, thus a reliable witness. Al-Binayah cites this.

Note 1

قوله عن أنس

(۱)قوله عن أنس: فإن قلت : قال ابن الجوزي الله في التحقيق مجيبا عنه: إن أنسًا حينئذ كان صبيا لم يفهم الحال. قلت: ردّ عليه صاحب التنقيح، فقال: بل كان بالغا بالإجماع، بل كان له نحو من عشرين سنة. قاله في «البناية».