Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 304

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

Zujajat al-Masabih 304Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 334
جابر بن سَمُرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ: آیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد ہم وضوء کریں؟ ارشاد ہوا: اگر تم چاہو تو وضوء کر لو اور اگر نہیں چاہتے ہو تو مت کرو، کیا اونٹ کا گوشت کھائیں تو وضوء کر لیں؟ فرمایا: ہاں اونٹ کا گوشت کھانے سے (یعنی کھانے کے بعد) وضوء کر لیا کرو (اونٹ کا گوشت کھا کر وضوء کرنے کا حکم بطورِ استحباب ہے واجب نہیں، علامہ شامی رحمت اللہ علیہ نے اس کی صراحت کی ہے) میں نے عرض کیا کہ بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز ادا کر سکتا ہوں؟ ارشاد ہوا: ہاں، عرض کیا کہ اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ نماز پڑھ سکتا ہوں؟ فرمایا: نہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 360a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

فَتَوَضَّأْ

(1) The phrase "فَتَوَضَّأْ" (perform wudu) refers to a recommended action, as stated by Ash-Shami.

Note 1

قوله

(۱) قوله: فتوضأ الأمر على الاستحباب، قاله الشامي.