اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3669
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما (جب حج
کے لئے تشریف لے جاتے اور ہدی ساتھ ہوتی تو) اپنی اونٹنی کے کوہان کے بائیں جانب ہی اشعار
فرماتے البتہ اگر کوہان (کا بایاں جانب) اس قابل نہ ہوتا اور اس میں دشواری ہوتی اور بائیں طرف
اشعار ممکن نہ ہوتا تو (کوہان کے) سیدھے جانب اشعار فرماتے اور جب اشعار کا ارادہ فرماتے تو
اونٹنی کو قبلہ رو کرتے اور بسم الله والله اكبر کہہ کر اپنے ہاتھ سے اشعار کرتے (پھر جب نحر کا وقت آتا
تو) اونٹنی کو کھڑا کر کے اپنے ہاتھ سے نحر کرتے۔ اس کی روایت امام محمد نے اپنی موطا میں کی ہے۔