اردو
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (جسم اطہر پر حج یا عمرہ کے) احرام باندھنے سے پہلے اور (اسی
طرح) دسویں ذوالحجہ کے دن (حلق کے بعد جب آپ احرام کھول دیتے تھے) بیت اللہ شریف کے
طواف (زیارت) سے پہلے ایسی خوشبو لگایا کرتی تھی جس میں مشک ہوتا تھا۔ اس کی روایت بخاری
اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
اور طحاوی کی ایک روایت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی اس
طرح ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (دسویں ذوالحجہ کو)
جب تم رمی سے فارغ ہو جاؤ اور قربانی کردو (تو تم نے احرام کھول دیا) اور تمہارے لئے خوشبو لگانا
اور کپڑے پہننا اور ہر چیز (یعنی ہر وہ پابندی جو احرام کی وجہ سے تم پر عائد تھی) جائز ہوگئی سوائے
عورتوں سے ہم بستری کے (البتہ طواف زیارت کے بعد عورتیں بھی حلال ہوجاتی ہیں)۔ اور دارقطنی
نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1539 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1189a (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.