Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3109

(اس باب میں حج یا عمرہ کے موقع پر احرام سے باہر آنے کے لئے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(اس باب میں حج یا عمرہ کے موقع پر احرام سے باہر آنے کے لئے

Zujajat al-Masabih 3109Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3686Noor 3687
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (جسم اطہر پر حج یا عمرہ کے) احرام باندھنے سے پہلے اور (اسی طرح) دسویں ذوالحجہ کے دن (حلق کے بعد جب آپ احرام کھول دیتے تھے) بیت اللہ شریف کے طواف (زیارت) سے پہلے ایسی خوشبو لگایا کرتی تھی جس میں مشک ہوتا تھا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور طحاوی کی ایک روایت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی اس طرح ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (دسویں ذوالحجہ کو) جب تم رمی سے فارغ ہو جاؤ اور قربانی کردو (تو تم نے احرام کھول دیا) اور تمہارے لئے خوشبو لگانا اور کپڑے پہننا اور ہر چیز (یعنی ہر وہ پابندی جو احرام کی وجہ سے تم پر عائد تھی) جائز ہوگئی سوائے عورتوں سے ہم بستری کے (البتہ طواف زیارت کے بعد عورتیں بھی حلال ہوجاتی ہیں)۔ اور دارقطنی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1539 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1189a (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.