Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3171a

Chapter: Inheritance

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Inheritance

Zujajat al-Masabih 3171aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4184
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص کسی آزاد عورت سے (یعنی جو لونڈی باندی نہ ہو) یا کسی لونڈی سے زنا کرے (اور اس سے بچہ پیدا ہو) تو وہ ولد الزنا ہوگا اور ایسا بچہ نہ خود وارث ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کی میراث لی جا سکتی ہے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2113 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ ولد الزنا کا نسب مرد زانی سے ثابت نہیں ہوتا البتہ ماں سے اس کا نسب ثابت ہوتا ہے اس لئے وہ اپنی ماں کا وارث ہوگا اور ماں اس کی وارث ہوگی۔