اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4203
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد
فرمایا کہ جب بندہ نکاح کرلیتا ہے تو وہ (اپنے) آدھے دین کی تکمیل کرلیتا ہے۔ اب اس کو چاہئے
کہ وہ اپنے بقیہ (امور) دین میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔ (اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان
میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3096 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 3096
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: امام غزالی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ دین کا فساد فرج اور بطن کی وجہ سے ہوتا ہے، اس لئے انسان جب شادی کرلیتا ہے تو فرج کے فساد سے محفوظ ہوجاتا ہے اور نکاح کی وجہ سے انسان کی شہوت ٹوٹ جاتی ہے اور شیطان اس کو بھٹکا نہیں سکتا اور جب انسان کی نگاہ محفوظ ہوجاتی ہے تو شرمگاہ کی حفاظت بھی اس کو حاصل ہوجاتی ہے۔ (مرقات12)