اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3945
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (ایک صحابی کا)
ٹاٹ یا کمبل اور پیالہ بیچنا چاہا (جبکہ ان صحابی نے حضورﷺ سے کچھ خیرات مانگی، تو حضورﷺ نے
فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کو بیچ کر تم اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہو! تو
انہوں نے یہ دو چیزیں پیش کیں) پھر حضورﷺ نے کمبل اور پیالہ (کو دکھا کر صحابہ کرام سے)
دریافت کیا ان کو کون خریدتا ہے، ایک صحابی نے فرمایا میں ان کو ایک درہم میں خریدتا ہوں اس پر نبی
کریمﷺ نے دریافت فرمایا ایک درہم سے زائد پر کون خریدنا چاہتا ہے؟ تو ایک صحابی نے دو
درہم پیش کئے تو رسول اللہﷺ ان دونوں چیزوں کو ان کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ اس کی روایت
ترمذی ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1218 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1641 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2192 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(۱)قوله: من يزيد على درهم : قال في «الهداية»: ولا بأس ببيع من يزيد، وقد صح أن النبي ﷺ باع قدحا وحلسا ببيع من يزيد.
Note 1
ف: واضح ہو کہ بیع کی مذکورہ صورت کو ”بیع من یزید“ یعنی نیلام یا ہراج کہتے ہیں۔ یہ صورت اس وجہ سے جائز ہے کہ فریقین نے معاملہ کو پہلی بولی پر طے نہیں کیا ہے اسی لئے قیمت کے اضافہ کا جواز ہے ہدایہ۔