اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3944
عداء بن خالد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ سے (جو قبیلہ بنو ربیعہ کے ایک فرد تھے
اور غزوہ حنین کے بعد اسلام لائے) روایت ہے کہ انہوں نے ایک تحریر نکالی (جو ایک بیع نامہ کی
صورت میں تھی جس کا متن یہ تھا) یہ وہ بیع نامہ ہے جو عداء بن خالد اور حضورﷺ سیدنا محمد رسول
اللہﷺ کے درمیان طے پایا کہ عداء بن خالد نے رسول اللہﷺ سے ایک غلام یا باندی خریدی
جس میں نہ تو کوئی بیماری ہے نہ کوئی برائی اور عیب ہے اور یہ معاملہ ایسا ہے جیسے ایک مسلمان
دوسرے مسلمان سے کرتا ہے۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1216 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(۱)قوله: هذا ما اشترى إلخ المراد به كتابة المحاضر والسجلات ومثلها، ويسمى كاتبها شروطيا وأساليب كتابتها مذكورة في الهندية (عالمگيرية) وللطحاوي في هذا كتاب أركان شروطها ظاهر حديث الباب أنه كان بائعا وظاهر حديث البخاري أن النبي كان مشتريا والعداء بائعا والأوفق بالمراد والألفاظ عندي أنه كان بائعا فإن الكتابة تكون من البائع. قاله في العرف الشذي».