اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4994
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سنو! تم میں کا ہر آدمی نگہبان و ذمہ دار ہے اور تم میں کا ہر ایک اپنے ماتحت
کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ پس جو امام لوگوں پر نگہبان ہے اس سے اس کی رعایا کے بارے میں
پوچھا جائے گا اور آدمی اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے تو اس سے اس کے ماتحت کے بارے میں پوچھا
جائے گا اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں پر نگہبان ہے تو اس سے ان کے بارے میں
پوچھا جائے گا اور آدمی کا غلام اپنے آقا کے مال پر نگہبان ہے اور اس کے بارے میں اس سے پوچھا
جائے گا سنو تم میں ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کے ماتحت کے بارے میں
پوچھا جائے گا۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7138 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1829a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.