Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment

Hadith 3678

Opening narrations

In this book

Current reading

Leadership and Judgment

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3678Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5023
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں بادشاہوں کا مالک ہوں اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں۔ بادشاہوں کے دل میرے دست قدرت میں ہیں اور بے شک جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دلوں کو ان پر رحمت و شفقت کے ساتھ موڑ دیتا ہوں اور بے شک جب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں ان کے دلوں کو ان پر ناراضگی اور سزا کے ساتھ موڑ دیتا ہوں تو وہ ان کو برا عذاب چکھاتے ہیں پس تم بادشاہوں پر بد دعا کرنے میں اپنے آپ کو مشغول مت رکھو بلکہ ذکر اور گریہ و زاری میں اپنے آپ کو مشغول رکھو تاکہ میں تمہارے لئے تمہارے بادشاہوں کے مقابلہ میں ہو جاؤں۔ (ابو نعیم نے حلیہ میں اس کی روایت کی)۔