اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5046
سیدنا سعید بن مسیّب رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان اور ایک
یہودی سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس مقدمہ لے کر گئے پس آپ نے حق یہودی کے لئے دیکھا
تو عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے اس کا فیصلہ فرما دیا تو آپ سے یہودی نے عرض کیا اللہ کی قسم
بلا شبہ آپ نے حق کا فیصلہ فرمایا ہے تو عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو درہ لگایا اور فرمایا، تجھ کو کیا معلوم ہے؟
تو یہودی نے کہا اللہ کی قسم بے شک ہم تورات میں پاتے ہیں کہ جو کوئی قاضی حق کے ساتھ فیصلہ کرتا
ہے اس کے دائیں ایک فرشتہ اور بائیں ایک فرشتہ ہوتا ہے جو اس کو ٹھیک راستہ دکھاتے ہیں۔ اور حق
کی موافقت رکھتے ہیں جب تک کہ وہ حق کے ساتھ رہے، جب وہ حق کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ دو فرشتے
(آسمان پر) چڑھ جاتے ہیں اور اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔ (مالک)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3754 (unverified) 60% confidence
- Candidate: Muwatta Malik 1401 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 3754
Confidence and text similarity are not editorial verification.