Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad

Hadith 3749

Opening narrations

In this book

Current reading

Jihad

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3749Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5113
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صحابہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ مشرکین سے پہلے بدر میں پہنچ گئے پھر مشرکین آئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اٹھو۔ جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کی طرح ہے۔ عمیر بن حمام نے کہا: واہ، واہ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے واہ واہ کہنے کی کیا چیز سبب بنی۔ تو انہوں نے کہا! خدا کی قسم یارسول اللہ ﷺ اس امید کے سوا کچھ نہیں کہ میں جنت والوں میں سے ہو جاؤں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو جنت والوں میں سے ہے۔ انہوں نے (یعنی راوی نے) کہا میں اپنی ترکش سے چند کھجوریں نکال کر ان کو کھانے لگا پھر انہوں نے کہا اگر میں میرے ان کھجوروں کو کھانے تک زندہ رہوں تو یہ طویل زندگی ہے۔ اس نے یعنی راوی نے کہا انہوں نے اپنے ساتھ جو کھجور تھے ان کو پھینک دیا پھر ان (کفار) سے جنگ کئے یہاں تک کہ وہ شہید ہوگئے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1901 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.