اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5114
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا فرمایا رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جنت کے دروازے تلواروں کی چھاؤں کے نیچے ہیں۔ تو ایک صاحب جن
کی حالت معمولی تھی اٹھے اور انہوں نے کہا اے ابوموسیٰ آپ نے اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا ہے تو انہوں نے کہا ہاں تو وہ صاحب اپنے ساتھیوں کی طرف گئے اور
کہے میں تم کو سلام کرتا ہوں پھر اپنی تلوار کی نیام کو توڑ کر اس کو پھینک دیا پھر اپنی تلوار لے کر دشمن کی
طرف چلے اس سے ضرب لگائے یہاں تک کہ وہ شہید ہوگئے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1902 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.