Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 392

(یہ باب ہے مسواک کرنے کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے مسواک کرنے کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 392Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 431Noor 432
جعفر بن تمام بن العباس بن عبدالمطلب (رضی اللہ عنہم) نے اپنے والد تمام رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ چند صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ارشاد ہوا کہ میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تمہارے دانت زرد ہیں، تم سب مسواک کیا کرو، اگر مجھے اپنی امت پر تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ ایک روایت میں یوں ہے (آپ نے فرمایا) کہ تم میرے پاس کیوں زرد رنگ کے دانت لے آتے ہو تم سب مسواک کیا کرو، اگر مجھے اپنی امت پر تکلیف کا اندیشہ نہ ہوتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا، یا آپ نے یوں فرمایا کہ ہر وضوء کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ نے اس کو بطور ارسال روایت کیا ہے) اور ابن حبان نے کہا ہے کہ تمام رضی اللہ عنہ جو اس حدیث کے راوی ہیں وہ ایک ثقہ تابعی ہیں اور یہ وہ تمام نہیں جو ضعیف ہیں۔