اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5521
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوا اور اپنے داخل ہوتے وقت اور کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا
نام لے تو شیطان کہتا ہے: تمہارے لئے نہ رات گزارنے کی جگہ ہے اور نہ رات کا کھانا ہے اور جب وہ
داخل ہوا اپنے داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو شیطان کہتا ہے تم نے رات گزارنے کی جگہ
پالی ہے اور اپنے کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو وہ کہتا ہے کہ تم نے رات گزارنے کی جگہ اور
رات کا کھانا پالیا۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2018a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 4161 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 4161
Confidence and text similarity are not editorial verification.