اردو
وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم
کھاتے ہیں اور شکم سیر نہیں ہوتے۔ آپ نے فرمایا شاید تم الگ الگ کھاتے ہوں گے تو انہوں نے
عرض کیا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پس تم مل کر کھاؤ اور اللہ کا نام لو تمہارے لئے اس میں
برکت ہوگی۔ (ابوداؤد)۔
اور ابن ماجہ کی ایک روایت میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب مل کر ایک ساتھ کھاؤ اور الگ الگ،
متفرق طور پر مت کھاؤ کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3764 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 4252 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 4252
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور ملا علی قاری نے کہا: البتہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ”لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ”۔ (24 سورۃ النور، آیت نمبر:61) (تم پر کوئی حرج نہیں یہ کہ تم مل کر کھاؤ یا الگ الگ کھاؤ) اجازت پر محمول ہے جب یا آدمی تنہا ہو تو اس سے حرج دور کرنے کیلئے ہے۔