Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 416

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

Zujajat al-Masabih 416Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 460
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ آپ نے مقاعد (نامی ایک مقام) میں وضوء فرمایا اور فرمایا کہ کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضوء نہ بتلا دوں؟ یہ فرما کر آپ نے تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا (اس کی روایت مسلم نے کی ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح کی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 230 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

once

(1) The phrase "once" – The author of Al-Hidaya said: "Al-Shafi'i said: The Sunnah is to wash three times with different waters, considering what is being washed. He then said: What is narrated about washing three times is understood to apply with one water, and this is permissible as it was narrated from Abu Hanifa."

Note 1

قوله مرة واحدة قال صاحب الهداية»

(۱) قوله مرة واحدة قال صاحب الهداية»: قال الشافعي: السنة هو التثليث بمياه مختلفة؛ اعتبارًا بالمغسول، ثم قال: والذي يروى من التثليث محمول عليه بماء واحد، وهو مشروع على ما روي عن أبي حنيفة.

Note 1

روایت کی ہے) اور بیہقی نے کہا ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے تکرار مسح کا حکم اسی حدیث سے لیا ہے اور ابو انس رضی اللہ عنہ کی عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت مطلق ہے۔ (جس میں تفصیل نہیں) اور وہ روایات جو آپ سے تفصیلی طور پر ثابت ہیں، ان میں وضاحت ہے کہ سر کے سوا بقیہ اعضاء میں تکرار ہے اور سر کا مسح آپ نے ایک ہی مرتبہ فرمایا۔ ف:۔ صاحب ہدایہ نے لکھا ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس تین مختلف پانیوں سے تین دفعہ مسح کرنا سنت ہے، وہ مسح کا قیاس اعضائے وضوء پر کرتے ہیں، کیوں کہ وہ تین مرتبہ دھوئے جاتے ہیں تو اس طرح امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس تین دفعہ مسح کرنا سنت ہے۔ صاحب ہدایہ نے اس کا جواب یوں دیا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک مرتبہ مسح کرنا سنت ہے، اور جو روایات تفصیل سے آئی ہیں ان میں ایک ہی مرتبہ مسح کرنے کا ذکر ہے، البتہ ایک ہی پانی سے سر پر سے ہاتھ اٹھائے بغیر تین مرتبہ مسح کرنا امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس بھی مستحب ہے۔12