اردو
رُبَیّع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو فرماتے دیکھا ہے آپ فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کے
اگلے اور پچھلے حصہ اور دونوں کنپٹیوں اور دونوں کانوں کا مسح ایک ہی مرتبہ فرمایا۔ (اس کی روایت
ترمذی نے کی ہے۔)
اور بخاری کی ایک روایت میں یوں آیا ہے کہ آپ نے سر کا مسح کیا تو دونوں
ہاتھوں کو سر کے اگلے اور پچھلے حصہ پر ایک ہی مرتبہ گزارا، پھر دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھویا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 33 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور ترمذی نے کہا ہے کہ متعدد اسناد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے سر کا مسح ایک ہی مرتبہ فرمایا ہے اور اکثر صحابہ کرام اور تابعین رضی اللہ عنہم کا عمل اسی پر رہا ہے۔