Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 472

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

Zujajat al-Masabih 472Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 522
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا کہ اے بلال (رضی اللہ عنہ)! تم اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا ایسا عمل مجھے بتلاؤ کہ جس پر سب سے زیادہ ثواب کی امید قائم کی جاسکے کیونکہ میں نے تمہارے دونوں جوتوں کی آہٹ جنت میں اپنے آگے سنی ہے، بلال رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے جس پر ثواب کی امید سب سے زیادہ کی جاسکتی ہو، بجز اس بات کے کہ جب کبھی رات کے یا دن کے کسی حصہ میں طہارت (یعنی وضوء یا غسل) کرتا ہوں تو اس طہارت سے اللہ تعالیٰ نے میرے حصہ میں جو نمازیں مقدر فرمائی ہیں ان کو ضرور پڑھ لیا کرتا ہوں۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1149 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.