Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 473

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

Zujajat al-Masabih 473Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 523Noor 524
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو وضوء سے فارغ ہونے کے بعد سورہ ﴿اِنَّا اَنْزَلْنٰهُ فِىْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اس کا شمار صدیقین میں ہوگا اور جو دو مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اس کو شہداء کے دفتر میں شریک کیا جائے گا اور جو تین مرتبہ پڑھ لیا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کا حشر انبیاء علیہم السلام کے ساتھ فرمائے گا۔ (اس کی روایت دیلمی نے کی ہے)۔ ان ہی میں سے ایک یہ ہے کہ جس نے وضوء کے بعد سورہ ﴿اِنَّا اَنْزَلْنٰهُ﴾ کو پڑھا تو اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حلبی کا قول ہے کہ اس خصوص میں اس قسم کی کئی روایتیں موجود ہیں جو فضائل اعمال میں قابل قبول ہیں۔