اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 537
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو نیند سے بیدار ہو کر جسم یا
کپڑے پر تری دیکھے اور اس کو احتلام یاد نہ ہو، آپ نے ارشاد فرمایا کہ وہ غُسل کر لے اور ایک ایسے
شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس کو احتلام یاد ہو اور تری نہ پائے آپ نے ارشاد فرمایا: اس پر غُسل
واجب نہیں، ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر عورت
کو ایسا اتفاق پیش آئے تو کیا اس پر بھی غُسل واجب ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں غُسل واجب ہے کیونکہ
عورتیں (پیدائش اور طبائع میں) مردوں کے مانند ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ہے البتہ دارمی اور ابن ماجہ نے صرف (لا غُسل عليه) تک روایت کی ہے، خطابی کا بیان ہے کہ اس حدیث میں قیاس کا اثبات اور ایک نظیر کو دوسرے نظیر کے حکم سے الحاق کا ثبوت ملتا ہے۔)